منہاج القرآن انٹرنیشنل (انڈیا) کے کوآرڈینیٹر رفیق احمد کی منہاج القرآن لاکورونیو مرکز فرانس آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (انڈیا) کے کوآرڈینیٹررفیق احمد مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو منہاج ٹی وی کے ایم ڈی شیخ ساجد فیاض کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورونیوتشریف لائے۔

منہاج سپریم کونسل کے ممبر حاجی گلزار احمد، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، منہاج القرآن فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون، ناظم مالیات حاجی محمد سلیم گھمن اور نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ نے رفیق احمد کو منہاج القرآن فرانس کے جملہ ممبران کا تعارف کرایا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے چیف کوآرڈینیٹر رفیق احمد نے بھر پور استقبال کرنے اور کھانے کا اہتمام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔ رفیق احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ انڈیا کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کے بیک پر جو کپڑا لگایا جاتا ہے وہ ان کی فیکٹری میں بنایا جاتا ہے جس کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا اپنے ہمراہ لائے اور فرانس کی تنظیم کے حوالہ کیا۔ خصوصی نشست اور کھانے کے بعد علامہ حسن میر قادری نے دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top