منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام لاکورونیو مرکز کی خریداری میں معاونت کرنے والوں کے اعزا میں خصوصی ڈنر

منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 23 ستمبر 2012ء کو فرانس کے مرکز لاکورونیو سے ملحقہ بلڈنگ کی خریداری میں تعاون کرنے والے ڈونرز کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

گرینڈ عشائیہ کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان کی طرف سے کیا گیا۔ سینئر نائب صدر چودھری محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون نے مہمانوں کو رسیو کیا۔ کھانے سے قبل ایک تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا آغاز جوائنٹ سیکرٹری سلمان اسلم نے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا۔ عشائیہ کی خصوصی تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔

علامہ حسن میرقادری نے گفتگو کرتے ہوئے قرآن وحدیث کی روشنی میں اللہ کی راہ اور اس کے گھر کی تعمیرکرنے والے افراد مقام ومرتبہ بیان کیا۔ جس کے بعد تمام احباب کا تعارف کرایا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے صدر ملک شبیراحمد اعوان نے تمام احباب کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ نشست کے اختتام پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top