بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات

بزم قادریہ کے زیراہتمام مورخہ 17 ستمبر 2012 کو  تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریت پر ایک عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں گزشتہ 20 سالوں سے بزم قادریہ کے تمام پروگرامز کو منعقد کروانے میں بھرپور معاونت کرنے والے احباب کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈز پیش کی گئیں۔ صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین الگیلانی تقریبا 10 بجے دن مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن پر تشریف لائے جہاں مرکزی قائدین، اساتذہ شریعہ کالج، ایگزیکٹیو بزم قادریہ اور طلبہ کالج آف شریعہ نے ان کا فقید المثال استقبال کرتے ہوئے گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔ وہاں پر موجود تمام طلباء طلع البدر علینا کا قصیدہ پڑھ رہے تھے۔

اس تقریب کی صدارات صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی نے کی جبکہ مرکزی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، شیخ الفقہ مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، علامہ محمد صادق قریشی، ڈاکٹر رفیق حبیب، علامہ سہیل احمد صدیقی، شیخ محمد اسلم قادری، شیخ محمد جمیل قادری، شیخ محمد فاروق قادری، شیخ حاجی راحت حبیب قادری، منظور حسین مشہدی، مصطفی قادری، شیخ محمد عامر رفیع، شیخ محمد علیم قادری، محمد ثاقب بھٹی، حاجی عبد الخالق، حاجی محمد اسلم قادری، احمد صادق قادری، محمد اشرف گوندل، حاجی گوہر رحمان، شیخ احمد لقمان، شیخ محمد وسیم، امین الدین قادری، شیخ آفتاب احمد، طاہر صدیق قادری، رانا محمد جمیل قادری علاوہ ازیں بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے سابقہ عہدیداران وایگزیکٹو کمیٹی بزم قادریہ کے اراکین بھی شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ استقبالیہ کلمات ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پیش کیے۔ انہوں نے صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین الگیلانی کے گوش گزار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منہاج القرآن آپ کا اپنا گھر ہے، یہ وہی مرکز ہے جس کا سنگ بنیاد آپ کے والد گرامی حضور قدوۃ الاولیا حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی نے اپنے دست مبارکہ سے رکھا تھا اور آپ ساری زندگی اس تحریک کی سرپرستی فرمائیں ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم سراپا شکرگزار ہیں کہ آپ یہاں تشریف لائے۔

چیف آرگنائزر بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی شہزاد رسول قادری نے بزم کی 20 سالہ کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے جگر گوشہ حضور قدوۃ الاولیاء صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین الگیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تشریف لا کر محبین حضور غوث الاعظم وقدوۃ الاؤلیاء کے دلوں اور روحوں کو سکون بخشا ہے۔ اس پر ہم آپ کے صد بار شکرگزار ہیں۔

بعدازاں شیخ آفتاب احمد نے ایگزیکٹو کمیٹی بزم قادریہ کی مشاورت اور صاحبزادہ صاحب کی اجازت سے شہزاد رسول چیف آرگنائزز کی خدمات پر ان کے لیے ایگزیکٹیو کی طرف سے عمرہ پیکج کا اعلان کیا کہ انہیں ایگزیکٹو بزم قادریہ عمرہ پر بھیجے گی۔ آخر پر صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین الگیلانی نے اپنے دست مبارک سے اعلی کارکردگی پیش کرنے والے احباب میں شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پر پیر السید محمد ضیاء الدین الگیلانی نے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top