ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد ملک و قوم کے لیے استحکام اور خوشحالی کا باعث ہوگی : محمد ارشاد طاہر

ملک وقوم کے سب سے بڑے دشمن انتخابی نظام سے نجات دلانے کا آغاز 23 دسمبر کو ہوگا

ملک و قوم کے سب سے بڑے دشمن انتخابی نظام سے نجات دلانے کا آغاز 23 دسمبر کو ہوگا۔ مینار پاکستان لاکھوں افراد کے ساتھ ملک میں آنے والی تبدیلی کا اسی طرح گواہ بنے گا جیسے 1940ء میں بنا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی پر عوام مینار پاکستان میں دنیا کو وہ نظارہ دکھائیں گے جو اس سے قبل پاکستان کی سر زمین پر کسی نے نہ دیکھا ہو گا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد ملک و قوم کے لیے استحکام اور خوشحالی کا باعث ہوگی۔ ملک میں ایسی مثبت تبدیلی کی بنیاد پڑے گی جو غریب عوام کو مقتدر بنانے پر منتج ہوگی۔ وہ اپنے فیصلے خود کریں گے اور حقیقی آزادی ان کا مقدر ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر نے لاہور کی ایگزیکٹو کو نسل کے عہدیداران سے ماڈل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہو ر کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ شیخ الاسلام کے استقبال کے لیے مینار پاکستان کا وسیع گراؤنڈ چنا گیا ہے۔ زندہ دلان لاہور اپنے محبوب قائد اور ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد کو دل و جان سے خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ نظام انتخاب کی تبدیلی کے بغیر ملک میں الیکشن کے نام پر عوام سے فراڈ ہوگا اور ان کے حقوق سے پھر کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد ایک نئے پاکستان کی تشکیل کے لیے ہے جس میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب سوہنی دھرتی کا ہر فرد حقیقی خوشی سے ہمکنار ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top