علی پور (مظفر گڑھ) : عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی

مورخہ 12 اکتوبر 2012ء کو توہین آمیز فلم کے خلاف علی پور ضلع مظفر گڑھ میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن علی پور کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور عقیدت میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں شریک افراد نے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودوسلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفا داری کا بھرپور پیغام دیا۔ ریلی کے دوران تحریک منہاج القرآن علی پور کے قائدین نے شہر کے مختلف مقامات پر خطابات کرتے ہوئے امت مسلمہ کے حکمرانوں اور OIC کی بے حسی کی بھی پر زور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کی سب سے عظیم ہستی کی شان میں کی جانے والی یہ گستاخی ناقابل برداشت ہے، یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے تحت امت مسلمہ کی وحدت و یگانگت اور عالمی امن پر دہشت گردی کا گھناؤنا حملہ ہے۔

ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام فورمز کے قائدین اور اراکین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top