تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر کو صدمہ
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ بیرون ملک سے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ نیک اور صالح خاتون تھیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، حفیظ اللہ جاوید اور دیگر مرکزی صوبائی اورلاہور کے قائدین نے ارشاد طاہر سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
تبصرہ