منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیراہتمام یوم شہادت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کی تقریب

مورخہ: 09 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 09 اگست 2012ء بروز جمعرات عظیم الشان یوم شہادت سیدنا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل میں قاری گل محمد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ وقاص علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ منہاج القرآن اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ شکیل احمد ثانی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ محفل کے شرکاء سے خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ پروفیسر مفتی محمد اعظم نوری (لیکچررگورنمنٹ ڈگری کالج گوجرانوالہ) نے انتہائی خوبصورت، مدلل اور موثر خطاب فرمایا جس میں انہوں نے محبت علی شیر خدا اور محبت اہل بیت کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی شیر خدا کی ولایت کا انکار کرنے والا کبھی ولی نہیں بن سکتا کیونکہ علی کو ولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنایا ہے۔ حضر ت علی شیر خدا پیکر عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، شجاعت کے شہنشاہ اور ولایت کے امام ہیں۔

علامہ پروفیسر مفتی محمد اعظم نوری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) کی انتظامیہ صالح محمد افغانی، انعام الحق، محمد ایاز، اشفاق خان مغل، محمد حنیف مغل، عمران بیگ اور فیصل ملک کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے علامہ محمد شکیل ثانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام پر معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر عالم اسلام، پاکستان اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کے لئے دعا کرائی گئی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top