لیہ : نائب ناظم پنجاب چوہدری قمر عباس کی سیاسی و سماجی لیڈرز کے ساتھ میٹنگ

نائب ناظم پنجاب چوہدری قمر عباس دھول نے مورخہ 15 اکتوبر 2012ء کو حلقہ پی پی 264 کے امیدوار چوہدری غلام مرتضیٰ اعوان سے حاجی محمد انور مغل کی رہائش گاہ پر خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کا مقصد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کو پاکستان میں رائج بدترین اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کی بیدارئ شعور مہم میں شانہ بشانہ چلنے کی دعوت دینا تھا۔

اس موقع پر چوہدری قمر عباس دھول نے پاکستان کے موجودہ ناگفتہ بہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہی پاکستان کے تمام مسائل کا مداوا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج تک حکمرانوں نے صرف لوٹا ہی ہے، اور اپنے ذاتی خزانے بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عوام ہر بار ان کے دکھائے جانے والے سنہری خوابوں میں پھنس جاتی ہے اور انہی کرپٹ حکمرانوں کو پھر سے برسراقتدار آنے کا موقعہ میسر آ جاتا ہے، عوام تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم میں شامل ہو کر نظام انتخاب کو بدلنے کی فیصلہ کن جدوجہد میں شامل ہو جائیں تو حقیقی تبدیلی ان کا مقدر بن جائے گی۔ ان حالات میں پاکستان کو ایک ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے جو اپنی جیب اور خزانے بھرنے کی بجائے پاکستانی عوام کو وطن عزیز کا درد رکھتا ہو، اور شیخ الاسلام وہ واحد شخصیت ہیں جو 80 سے زائد ممالک میں پھیلی ہوئی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے پیسوں سے ایک چائے کا کپ تک نہیں پیتے۔

اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان بھر اور دنیا کے مختلف ممالک میں کی جانے والے علمی، فکری، نظریاتی اور دینی خدمات کا نہایت سراہت کے ساتھ ذکر کیا۔ دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی رخ کا پرچار کرنے اور دین اسلام اور مسلمانوں پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے دھبے کو بھی اپنی نادر روزگار خدمات سے صاف کیا ہے۔ انہوں نے 23 دسمبر کو شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی خصوصی بریفینگ دی اور شیخ الاسلام کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے کارکنان کو ہدایات دیں۔

اس میٹنگ میں چوہدری غلام مرتضیٰ اعوان نے تمام قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن کو یقین دہانی کروائی کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی کی طرف سے پاکستان کی فلاح و بقاء کے لیے شروع کی جانے والی بیداری شعور مہم  میں ان کے ساتھ ہیں اور 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پر بھی ان کے ہمراہ مینار پاکستان جائیں گے۔

اس میٹنگ میں حلقہ پی پی 264 چوہدری خضر حیات دھول، حاجی انور مغل، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سید فخر حسین شاہ بخاری، چوہدری شاہد اکرم بھٹی اور دیگر کارکنان و وابستگان تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top