دولتالہ : تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن یونین کونسل موہڑہ نوری کا تنظیمی اجلاس چوہدری خرم سہیل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن کی رہائش گاہ میانہ موہڑہ زیرصدارت چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق نے کہا کہ 23 دسمبر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان تشریف لارہے ہیں۔ مینار پاکستان پر پچاس لاکھ افراد کے اجتماع کے موقع پر کرپٹ، دجالی، فرسودہ، جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ اور استحصالی نظام انتخاب کے خلاف متبادل نظام پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو انتخاب کی بجائے پرامن انقلاب کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی کاخواب پورا ہوسکے۔ اجلاس میں آصف ظہور راجہ، چوہدری خرم سہیل، محمد عرفان، قاضی احسان غفور اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top