شیخ الاسلام کا دورہ مصر، شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 اکتوبر 2012ء سے 10 روزہ دورہ مصر پر ہیں۔ آپ نے شیخ الازہر اور الرابطۃ العالمیۃ لخریجی الازہر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی خصوصی دعوت پر، صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کے ہمراہ، عالمِ اِسلام کی فقید المثال درس گاہ جامعہ الازہر کا Visit کیا۔ شیخ الازہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کا جامعہ الازہر آمد پر پُرجوش استقبال کیا۔ بعد ازاں باقاعدہ ملاقات کے دوران منہاج یونیورسٹی اور جامعہ الازھر کے مابین اُمت مسلمہ کو کلمہ واحدہ کے تحت اکٹھا اور متحد کرنے اور اسلامی نظام حیات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کے بارے میں انتہائی مفید گفتگو ہوئی۔

علاوہ ازیں اس ملاقات میں الرابطۃ العالمیۃ لخریجی الازہر (جو جامعہ الازہر کے فضلاء کا نمائندہ ادارہ ہے) کا کردار بھی زیر بحث آیا کہ اس کے قیام کا مقصد اسلام کے میانہ روی اور اِعتدال پر مبنی امن و آشتی کے پیغام کو عام کرنا ہے اور یہ ادارہ تمام جہات سے اپنے اس مقصد کو حاصل کر رہا ہے۔ اِس دوران پاکستان میں بھی اس ادارہ کے قیام پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

شیخ الازھر نے اپنی گفتگو کے دوران اس امر پر تفصیل سے روشنی ڈالی کہ امت مسلمہ کو درپیش علمی و فکری مسائل کے حل کے لیے جامعہ الازھر اہم کردار ادا کر رہی ہے تاکہ اسلام اپنی تہذیب و اقدار اور اعتدال و توازن پر مبنی تعلیمات کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں تعمیری اور مثبت اَثرات مرتب کر سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top