دولتالہ : محفل حلقہ درود شریف

مورخہ 17 اکتوبر 2012ء تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی کے یونٹ بھیر رتیال (دولتالہ) کے زیراہتمام حلقہ درود شریف کی محفل عدنان خالد ناظم مالیات کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت راجہ ثاقب جمیل نے حاصل کی اور حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں عدنان خالد نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ تمام حاضرین محفل نے مل کر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت و احترام سے درود و سلام کے نذرانے پیش کئے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے ناظم چوہدری محمد اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا یہ مشن ہے کہ گھر گھر درود و سلام کی محفلیں سجائی جائیں، تاکہ گھروں کے ماحول کو روحانی اور پاکیزہ بنایا جائے۔ اللہ تعالیٰ کے ذکر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی فکر کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ فحاشی و عریانی کی طرف تیزی سے جا رہا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ماحول کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے اجلا بنایا جائے اور دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو روشن کیا جائے۔

محفل میں راجہ ظفر محمود، راجہ ناصر محمود، عمران بشیر حاجی، کامران رشید، شفقت نواز، طیب بشیر، عبداسلام، اسد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top