گلشن اقبال، کراچی : مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یوم تاسیس

تحریک منہاج القرآن کے ڈویژنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت تقریب منعقد کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی، جن میں امیر تحریک کراچی حاجی اقبال میمن، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی لطافت محمود قادری، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ راؤ طیب، سیکرٹری دعوت راؤ کامران محمود اور دیگر احباب شامل تھے۔

اس پرمسرت تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد عرفان یوسف نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت آفتاب ملک نے حاصل کی۔ جس کے بعد تمام حاضرین نے بارگاہِ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کے گجرے مل کر پیش کیے۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی لطافت محمود قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اغراض و مقاصد بارے تفصیلی بریفنگ دی، بعد ازاں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، اور تمام مہمانوں کو ریفریشمنٹ کروائی گئی۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top