عید ایثار پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

مورخہ 27 اکتوبر 2012ء عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کی خوشیاں بے سہارا خواتین، یتیم اور غریب بچوں، ناداروں اور مریضوں کے ساتھ منائیں۔ جس میں محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ انیلہ الیاس، محترمہ شاکرہ چوہدری، محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ ریحانہ بخاری، اور میل کوآرڈینیٹرز میں سے محترم الیاس ڈوگر اور محترم عبدالرحمن نے شرکت کی۔

درالامان:

منہاج القرآن ویمن لیگ دوپہر 1:00 بجے عید الاضحی کی خوشیاں بے سہارا، غریب لاوارث خواتین اور بچوں کے ساتھ منانے کیلئے درالامان پہنچی۔ محترمہ سدرہ کرامت نے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کروایا۔ محترمہ ساجدہ صادق نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ خواتین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ شاکرہ چوہدری اور محترمہ نبیلہ یوسف نے مختلف گیمز کروائی۔ جن میں میوزیکل چیئر، مہندی لگانے کا مقابلہ، چوڑیاں پہننے کا مقابلہ، کھانے کا مقابلہ اور جوکس وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام گیمز میں درالامان کی بہنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان میں سے کچھ بہنوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ مقابلہ جات میں جتنے والی بہنوں میں انعامات دئیے گئے۔ علاوہ ازیں تمام خواتین میں مہندی اور چوڑیوں کے sets جبکہ چھوٹے بچوں میں چوڑیاں، ٹافیاں، چاکلٹس اور بسکٹس تقسیم کئے گئے۔

درالامان کی سپریٹنڈنٹ محترمہ مصباح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا اور درالامان کی خواتین کے لئے علم وعرفان، شعور وآگہی اور دین کی تعلیمات کو سمجھنے کیلئے کورسز کروانے کی خواہش ظاہر کی اور MWL کو ہمیشہ درالامان میں آنے کے لئے welcome کہا۔ بعد ازاں درالامان کی تما م بہنوں، بچوں اور سٹاف میں کھانا تقسیم کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی اس سرگرمی نے زندگی کی پریشانیوں میں گھری ہوئی بہنوں کے چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

جناح، چلڈرن ہسپتال:

منہاج القرآن ویمن لیگ اور آغوش کے بچوں نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریضوں کی عیادت کی اور اُن تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے جلد صحت یابی کی دعائیں اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔ مزید منہاج القرآن ویمن لیگ نے جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز جن میں سرجیکل وارڈ، کارڈیالوجی وارڈ، کنسیروارڈ، نیوروسرجری اورگائنی وارڈ میں مریضوں، attendants، اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کھانا تقسیم کیا۔ اس سرگرمی کا مقصد عیدِ ایثار کے موقع پر ایثار اور قربانی کی حقیقی روح کو اُجاگر کرنا تھا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات کے مطابق اُن افراد کو عید کی خوشیاں بانٹیں، جو معاشی یا معاشرتی مجبوریوں کے باعث ان سے محروم رہتے ہیں۔ عیدِ قربان کے اس مبارک اور پرمسرت دن کا اختتام خوشیوں اور مسکراہٹوں کے ساتھ ہوا۔ آخر میں محترمہ شاکرہ چوہدری کے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

آغوش:

عیدالاضحی کی صبح 8 بجے منہاج القرآن ویمن لیگ نے آغوش کے بچوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور پھر عید فیسٹیول کے نام سے آغوش کے بچوں کے لئے ایک تقریب منعقد کی۔ جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں محترمہ ساجدہ صادق اور محترمہ سدرہ کرامت نے بچوں کیلئے مختلف games کا آغاز کیا۔ جن میں میوزیکل چیئر، کوئز مقابلہ جات، آئس کریم کھانے کا مقابلہ، کیلے کھانے کا مقابلہ، puzzal گیمز اور غبارے پھاڑنے کا مقابلہ کروایا اور جتنے والے بچوں کو انعامات دئیے گئے۔ آخر میں آغوش کے تمام بچوں میں عیدگفٹس تقسیم کئے گئے، جن میں کلر پین، ڈائریاں، جیومیٹری بکس، کلائی گھڑیاں، کھلونے اور کھانے کی مختلف اشیاء شامل تھیں۔ دوپہر کا کھانا بھی منہاج القرآن ویمن لیگ نے آغوش کے بچوں کے ساتھ ہی کھایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top