شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ نارویجئین زبان میں بھی چھپ کر منظر عام پر آ گیا
عرفان القرآن اب تک اردو، انگلش، ہندی اور نارویجیئن زبانوں میں چھپ چکا ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ نارویجیئن زبان میں بھی چھپ کر منظر عام پر آ گیا ہے۔ یہ مسلم دنیا کے کسی بھی سکالر کا نارویجن زبان میں آنے والا پہلا ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ ناروے کی کمیونٹی کیلئے اسلام کے حقیقی تصورات کو درست انداز میں سمجھنے میں یقیناً بنیادی کردار ادا کرے گا، کیونکہ اس ترجمہ کی خوبی ہے کہ یہ قاری کی تفسیری ضرورت بھی پوری کرتا ہے۔
عرفان القرآن کے نام سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کیا ہوا یہ ترجمہ قرآن اب تک اردو، انگلش، ہندی اور نارویجیئن زبان میں شائع ہو چکا ہے۔ دیگر زبانوں میں ’’عرفان القرآن ‘‘ کے تراجم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عرفان القرآن دنیا کی مختلف زبانوں میں چھپ کر پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والا واحد ترجمہ ہے، جس کے دنیا کی معروف ترین زبانوں میں چھپنے کا عمل جاری ہے۔
تبصرہ