سوئی ڈیرہ بگٹی (بلوچستان) : اجتماعی قربانی 2012ء

منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی (بلوچستان) کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا۔ بعد ازاں غرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید مبارک کے پیغامات بھی دیئے گئے۔

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کی چار کالونیوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اجتماعی قربانیاں کی گئیں، جن میں بگٹی کالونی، ظفر کالونی، جھکرا موڑ ایریا اور بوگرا کالونی شامل ہیں۔ عید ایثار کے اس موقع پر ضلعی صدر ڈیرہ بگٹی عطا محمد بگٹی، تحریک منہاج القرآن سوئی کے صدر حاجی محمد عارف بگٹی اور صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سوئی گل گوہر بگٹی نے ان کالونیوں میں کی جانے والی اجتماعی قربانی میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top