منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف

منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 20 اکتوبر 2012ء بروز ہفتہ شام 8 بجے ماہانہ گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج یورپین کونسل) نے خصوصی شرکت کی۔

ماہانہ گیارہویں شریف کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نور الامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد حاضرین نے اجتماعی طور پرآقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کے پھول نچھاور کئے۔ راجہ محمد رضوان (گولڈ میڈل)، زاہد محمود چشتی (سابقہ صدر منہاج القرآن گارج لے گونس)، منظور بھٹی (ممبر مجلس شوریٰ) نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر علامہ حسن میر قادری نے قربانی کے عنوان پر مدلل گفتگو کی۔

علامہ چودھری رازق حسین گجر ( ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس) نے امیر منہاج یورپین کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ محفل میں راحت حسین (صدر منہاج القرآن گارج لے گونس)، زاہد محمود چشتی (سابقہ صدر)، غلام فرید (سابقہ ناظم مالیات)، قاری نورالامین (امام منہاج القرآن گارج لے گونس)، منہا ج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کی ایگزیکٹو،منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس کی ایگزیکٹو کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top