تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام عید ملن پارٹی اور ورکرز کنونشن کا انعقاد 04 نومبر کو ہوگا

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن اور عید ملن پارٹی کا انعقاد مورخہ 04 نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے علی پلازہ بالمقابل DSP آفس جی ٹی روڈ گوجر خان میں کیا جائے گا۔ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت امیر پنجاب احمد نواز انجم کریں گے۔ دیگر مہمانان خصوصی میں سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن گوجرخان پیر سید صدیق حسین شاہ، مرکزی ایگزیکٹو کونسل تحریک منہاج القرآن گوجرخان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ سمیت کارکنان منہاج القرآن گوجرخان بھرپور شرکت کریں گے۔ اس موقع پر احمد نواز انجم 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے انقلاب انگیز عوامی استقبال کے سلسلے میں بھی خصوصی بریفنگ دیں گے۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی
ناظم میڈیا گوجر خان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top