شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کیلئے ملک بھر میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے : حفیظ اللہ جاوید
لاہور کی 150 یونین کونسلز میں کارنر میٹنگز شروع
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخی استقبال کیلئے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز پورے ملک میں کر دیا گیا ہے۔ 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کے استقبال کیلئے لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ لاہور میں اس سلسلے میں کارنر میٹنگز بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ناظم لاہور حفیظ اللہ جاوید نے ایگزیکٹو کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے 10 ٹاؤنز کی 150 یونین کونسلوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تنظیمی طور پر لاہور کو 25 ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان کارنر میٹنگز کے علاوہ ہر ٹاؤن میں ہفتہ میں ایک مرتبہ ’’نظام بدلو‘‘ سیمینار یا عوامی اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔ لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کیلئے کی جانے والی ان سرگرمیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر کو دی جائے گی۔
انقلاب انگیز عوامی استقبال کا تشہیری مواد ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
تبصرہ