ریاست پاکستان کو کرپشن کی دیمک نے کمزور کر دیا : افضل گجر

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری محمد افضل گجر نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کے ستونوں کو کرپشن کی دیمک نے کمزور کر دیا ہے اور اس کا وجود خطرے سے دوچار ہے۔ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ریاست بچانے کا لائحہ عمل دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم کا نقطہ کمال مینار پاکستان میں 23 دسمبر کو لاکھوں افراد کی صورت میں نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب کو خس و خاشاک کی طرح بہانا ہو گا۔ ہم پُرامن جمہوری تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں اور یہ تبدیلی آ کر رہے گی۔ ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں 23 دسمبر کو ڈالی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top