چوبارہ (لیہ) : آؤ پاکستان بچائیں کنونشن

مورخہ 02 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن چوبارہ (لیہ) پی پی 26 کے زیراہتمام آؤ پاکستان بچائیں کنونشن صوفیہ ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں چوک اعظم چوبارہ سے نامور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا، جبکہ  نائب ناظم پنجاب چودھری قمر عباس دھول نے 23 دسمبر کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور پاکستان میں رائج کرپٹ اور ظالمانہ عوام دشمن نظام کے خلاف مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ بھی دی۔

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن چوک اعظم حاجی محمد منشا نے اس پروگرام کی صدارت کی۔ مہمانان گرامی میں صدر تحریک منہاج القرآن چوبارہ چودھری خضر حیات دھول، ناظم ڈاکٹر ظفر محمود الحسن، حاجی شوکت علی، حاجی انور مغل، سید فخر حسین شاہ بخاری، عبدالمجید کندی، راہنما مسلم لیگ (ن) چودھری بشارت رندھاوا، راہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری خالد، راہنما مسلم لیگ چودھری زاہد حسین دھول، چودھری شاہد، چودھری رمضان اور حاجی حبیب اللہ آف فرانس نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top