پاکستان بچانے کے لئے سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف کا اپنے تمام مریدین سمیت 23 دسمبر کو مینار پاکستان آنے کا اعلان

یکم نومبر 2012ء بروز اتور کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بدوملہی (نارووال) کے زیراہتمام 6 اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے شرکت کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے 23 دسمبر کے حوالے سے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر پیر سید سعادت علی شاہ نے بتایا کہ اگر شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دعوت نہ بھی دیتے تب بھی ہمارا یہ فرض تھا کہ اُنکی اس کال پر لبیک کہتے۔ انہوں نے کہا کہ جو 23 دسمبر کو شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی جو کال دی ہے اس کال پر پاکستان میں جاری ظلم و ستم و بربریت کے نظام کے خاتمے کیلئے وہ اپنے تمام مریدین سمیت مینار پاکستان آئیں گے اور پاکستان بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور پوری قوم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اُس دن اپنے گھر میں نہ بیٹھے اور ہم میں سے ہر شخص کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ مینار پاکستان آئے اور پاکستان کو بچانے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top