اوکاڑہ : تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن (اوکاڑہ) کے زیراہتمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں جملہ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر تنویر احمد سندھو نے کی۔ پروگرام کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے ہوا جس کی سعادت علامہ شبیر احمد جامی منہاجین نے حاصل کی۔ چوہدری علی احمد ناظم ایم ایس ایم حویلی لکھا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔

تنویر احمد سندھو نے قائد محترم کی آمد اور تحریک منہاج القرآن کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کارکنوں کو بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نظام اور سیاست کو نہیں بلکہ ریاست کو بچانے کے لئے سر پر کفن باندھ کر مصطفوی انقلاب کے لئے اپنا دن رات ایک کر دیں۔ قائد محترم کا ساتھ دینے کے لئے عوام الناس کا ایک جمِ غفیر 23 دسمبر 2012 کو مینارِ پاکستان لاہور میں لے آئیں، تاکہ ظالم طاغوتی نظام کے خلاف عوامی شعور بیدار کیا جاسکے۔ ضلعی ناظم محترم ذوالفقار علی قادری اور مرکزی سیکٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ جناب رفیق احمد صدیقی نے کارکنوں سے تربیتی خطاب کیا۔ خالد محمود نے تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top