محمد اکرم باجوہ کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

آسٹریا (نمائندہ خصوصی) منہاج القرآن اسلامک سنٹر آسٹریا میں مورخہ 28 اکتوبر 2012ء بروز اتوار کو معروف صحافی محمد اکرم باجوہ کے بھائی کی مدینہ منورہ میں وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ہونہار شاگرد علامہ مدثر حسین اعوان نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ فاتحہ خوانی کی تقریب میں منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، ملک امین اعوان، محمد نعیم رضا، ملک محمد شفیع، ملک غلام مصطفی، فضل حسین، چودھری محمد آصف، شیخ محبوب عالم وارثی، انور علی ملک، شاہد محمود، حاجی قاسم علی، عمیر الطاف، زبیر الطاف، عمیر اعوان، سلمان صدیق، سیف اللہ، ملک اعجاز رشید، زاہد غنی اور دیگر وابستگان نے محمد اکرم باجوہ اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top