فرانس (پیرس) کی پاکستانی کمیونٹی نے عید الاضحی کی نماز منہاج القرآن اسلامک سنٹر لاکورونیو میں ادا کی

منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر (لاکورونیو، فرانس) میں مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو پاکستانی کمیونٹی کا عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں 3500 سے زائد افراد نے نماز عید اد ا کی۔ لوگوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے ہال سے ملحقہ نیا ہال بھی نماز کے لئے کھول دیا گیا، جس میں پروجیکٹر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

عوام الناس کی کثیر تعداد اور جگہ کی وجہ سے عید کی تین جماعتیں ہوئیں۔ پہلی جماعت قاری محمد صدیق، دوسری جماعت علامہ حسن میر قادری اور تیسری جماعت قاری ریاض نے کرائی۔ عید الاضحی کے اجتماع کے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج یورپین کونسل ) نے کہا کہ عید قربان ہمیں والدین کی اطاعت اور قربانی کے جذبے کی تعلیم دیتی ہے وہ قربانی صرف اور صرف اللہ رب العزت کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لئے ہو۔ انہوں نے 23 دسمبر کے حوالہ سے خصوصی پیغام بھی دیا۔

اسلامک سنٹر کے باہر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن نے مٹھائی کے اسٹال بھی لگائے تھے۔ پروگرام کے اختتام پرتمام انتظامیہ کو عید الاضحی کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top