منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

اٹلی (شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 03 نومبر 2012ء کو منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی اعجاز احمد نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام رسول نے حاصل کی۔ حاجی محمد طارق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اجلاس کاایجنڈا ناظم ریجوایملیا مودنہ مختار احمد نے پیش کیا، جس میں 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہورمیں منعقد ہونے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں عظیم الشان ریاست بچاؤ جلسے کے حوالہ سے غوروخوض اور اپنی ذمہ داریوں کے حوالہ سے ڈسکشن ہوئی۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام احباب پاکستان میں اپنی فیملیز، رشتہ داروں اور عزیزواقارب کو مذکورہ پروگرام کی اہمیت سے آگاہ کریں گے اور انہیں اس دن مینار پاکستان پہنچنے کے لئے تیار کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پرسرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات پر درود پاک پڑھ کرپاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top