منہاج القرآن انٹرنیشنل (آریزو، اٹلی) کی جانب سے عید الاضحی کا اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آریزو، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع ہوٹل اتر سکو کے بڑے ہال میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ منہاج القرآن مرکز آریزو کے امام وخطیب حافظ جواد اشرف نے عید کے حوالہ سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فلسفہ قربانی اور ہماری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ تمام پاکستانی کمیونٹی اور مسلمانوں کے نماز عید کے بعد جذبات قابل دید تھے، ہر کوئی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسلمان بھائی سے گلے مل رہا تھا۔منہاج القرآن کی عید کے اجتماع کی کاوش کو بہت پسند کیا گیا۔ عید کی دعا کے بعد جملہ شرکاء عید کے لئے مٹھائی کا انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top