منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام نماز عید الاضحی کا اجتماع
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے نماز عید کی تین جماعتیں منعقد کی گئیں۔ پہلی جماعت قاری نورالامین قادری، دوسری مولانا مقتدر علی بنگالی اور تیسری علامہ چودھری رازق حسین گجر نے کرائی۔
نماز عید کے اس اجتماع میں خصوصی شرکت چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس)نے کی۔ ان کے علاوہ قاری نور الامین قادری (امام منہاج القرآن)، راحت حسین (صدر منہاج القرآن)، فلک شیر (ناظم)، شوکت علی قادری (ناظم مالیات)، صابر حسین (نائب صدر)، غلام فرید (سابقہ ناظم مالیات)، سابقہ صدر زاہد محمود چشتی کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو، منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کے ساتھ ساتھ فرزندان توحید نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نماز کے لئے گردونواح سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ صبح سے ہی جاری ہوگیا تھا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے عید کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رب کی راہ میں خرچ کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 500 یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے ادارہ آغوش کی بلڈنگ مکمل کر لی ہے اور اس ادارہ میں بچوں کی سلیکشن ہو رہی ہے ان کا سارا خرچ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ذمہ دار ہے اور جو بچہ جس صلاحیت کا حامل ہوگا اس کو وہی تعلیم دلائی جائے گی۔
نماز عید کے اجتماع میں منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کی ایگزیکٹو نے عید الاضحی کے شرکاء کی سہولت کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کیں۔ اختتام پر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے جملہ شرکاء کو ادارہ کی طرف سے عید کی مبارکباد پیش کی۔ دعا کے بعد تمام شرکاء ایک دوسرے سے بغل گیر ہو گئے۔
رپورٹ: محمد علی رضا
تبصرہ