لاہور : آئیں دین سیکھیں کورس کی تقریب تقسیم انعامات

مورخہ 22 اکتوبر 2012ء کو 354/2/c1 بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں تقریب تقسیم انعامات (آئیں دین سیکھیں کورس) کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کورس نے اور بالخصوص پیر سید محمد امین سیفی، بشیرخان لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ٹریننگ اکیڈمی، غلام مرتضی علوی مرکزی ناظم تربیت، خواجہ خالد محمود، مسز سعادت اشرف چوہدری اور محمد شریف کمالوی مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مسز حافظ غلام فرید نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت رشیدہ بی بی نےحاصل کی۔ محترم محمد شریف کمالوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرنگرانی تحریک منہا ج القرآن پوری دنیا میں دین کی خدمت کر رہی ہے اور رجوع الی ٰ القرآن کے لیے یہ شارٹ کورسز پڑھائے جارہے ہیں۔ پروفیسر محمد اشرف چوہدری، بشیرخان لودھی اور غلام مرتضی علوی نے بھی اس کورس پر خوشی کا اظہار کیا۔ بعدازاں شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top