شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ عرفان القرآن نارویجن زبان میں بھی چھپ گیا

اوسلو (عقیل قادر) نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمہ عرفان القرآن نارویجن زبان میں چھپ کر منظر عام پر آگیاہے۔ ناروے کی تاریخ میں یہ پہلا ترجمہ قرآن ہے جو کسی بھی اسلامی سکالر کا مکمل کیا گیا ہو۔گذشتہ دنوں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر عقیل قادر اور ان کی ٹیم کو مصر سے فون کر کے مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ یاد رہے کہ نارویجن سوسائٹی کے تحت بے شمار اسلامی کتب کا ترجمہ مکمل ہوچکا ہے۔ نارویجن ترجمہ کی تقریب رونمائی نومبر کے آخری ہفتہ میں منعقد کی جائے گی جس میں منہاج سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top