منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیراہتمام ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 03 نومبر 2012ء کو مرکز منہاج القرآن ریندی میں مغرب تا عشاء نصیر احمد جاوید (سینئر تحریکی ساتھی) کی والدہ کے سالانہ ختم پاک کے سلسلہ میں ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں نقابت کے فرائض غلام سرور نے ادا کئے۔ فیاض گوہر، شکیل احمد، ناصر اکبر اور سجاد حسین قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ علامہ نواز احمد ہزاروی نے ماں کی شان بیان کی۔ محفل پاک میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملکی ایگزیکٹو کی طرف سے غلام مرتضی قادری، چودھری محمد اسلم، مرزا امجد جان، جاوید اقبال اور محمد اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کے آخر میں لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top