قائمقام پاکستانی سفیر جاپان سید علی اسد گیلانی کی مرکز منہاج القرآن (جاپان) آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تاحیات رفیق امانت علی گوندل شہید کے تعزیتی ریفرنس پروگرام میں جاپان بھر کی سیاسی ومذہبی قیادتوں کی آمد کے ساتھ ساتھ قائمقام سفیر پاکستان سید اسد علی گیلانی مرکز منہاج القرآن جاپان پہنچے جہاں منہاج القرآن کی انتظامیہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔

امانت علی گوندل شہید کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 03 نومبر 2012ء کو مرکز منہاج القرآن جاپان پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انتظام وانصرام کیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد یعقوب اور خیال حسین کے حصہ میں آئی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد فیصل ملک،اور حافظ محمد اویس نے حاصل کی۔ محمد انعام الحق نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اباراکی کین،جاپان)نے قائمقام سفیر پاکستان سید علی اسد گیلانی کو خوش آمدید کہا اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے راہنماؤں کو بھی خوش آمدید کہا اور امانت علی گوندل شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

قائمقام سفیر سید علی اسد گیلانی نے منہاج القرآن جاپان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اورتحریک منہاج القرآن پر گہر ا مطالعہ رکھتا ہوں۔کمیونٹی میں محبتیں بانٹنا ہی منہاج القرآن کا مشن ہے۔سفارتخانہ پاکستان کو خوشی ہوئی ہے کہ پہلی مرتبہ کسی بھی ڈیڈ باڈی کے لئے اتنے سارے لوگ جمع ہوئے ہیں یہ بات خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب مسلمان مل کر ایک دوسرے کو مضبوط کریں ایک دوسرے کا احترم کریں اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔امانت علی گوندل کے بیسٹ فرینڈ محمد ادریس کی طرف سے تمام شرکاء کے لئے کھانے کا بندوبست کیاگیا تھا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top