منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 03 نومبر 2012ء کو ناگویا مرکز منہاج القرآن میں ہفتہ وار درس قرآن کا پروگرام منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر امانت علی گوندل (شہید) کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی گئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نقابت کے فرائض صدر منہاج ایشیئن کونسل علی عمران نے سرانجام دیئے۔ محمد جاوید سجن نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔اس کے بعد علی عمران نے منہاج القرآن ناگویا مرکز کے نئے آنے والے ڈائریکٹر علامہ محمد آفتاب خان قادری کا مختصر تعارف پیش کیا۔

علامہ حافظ آفتاب احمد خان نے حسن اخلاق کے موضوع پر فکر انگیز خطاب فرمایا ہفتہ وار پروگرام کے شرکاء میں منہاج القرآن کے مرکزی صدرسید عثمان شاہ بخاری ، جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی، منہاج القرآن ناگویا کے صدر رانا محمد علی، خالد علی،نائب صدر راجہ ظہور احمد، جنرل سیکرٹری مہدی حسن، جوائنٹ سیکرٹری بابر زمان، سیکرٹری مالیات راجہ نعیم کیانی، سیکرٹری اطلاعات ملک عبدالرؤف،جوائنٹ انفارمیشن حافظ سعد نصیر وڑائچ اور کوآرڈینیٹر طارق محمود شامل تھے۔پروگرام کے اختتام پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکزی صدر سید عثمان شاہ بخاری نے حاضرین کو مشن اور مرکز آباد کرنے کے لئے خصوصی دعوت کا پیغام دیا اور اختتام دعا علامہ حافظ آفتاب خان قادری نے دعا فرمائی۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top