Faith Matters انٹرنیشنل کے زیراہتمام آواری ہوٹل لاہور میں مساوات پر انٹرفیتھ مکالمہ

Faith Matters انٹرنیشنل کے زیراہتمام آواری ہوٹل لاہور میں انٹرفیتھ مکالمہ اور مساوات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ملک کی مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خاص طور پر مدعو کیا گیا۔ وہاں پر موجود مختلف مذاہب کے راہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک سے نفرتیں اور تعصب کی فضاء کو ختم کر کے اخوت اور مساوات کو فروغ دینا ہو گا تاکہ ملک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذاہب کے مابین پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے اور اخوت و رواداری کے قیام کے لیے تحریک منہاج القرآن ہمیشہ سے صف اول میں کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن کی امن اور محبت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر دیگر مقررین اور حاضرین نے تحریک منہاج القرآن کی پاکستان اور پوری دنیا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن و آشتی اور بھائی چارے کے قیام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور خاص طور پر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے علمی اور فکری محاذ پر منہاج القرآن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top