منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام ملالہ یوسف زئی کے لیے دعائیہ تقریب

ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرنے اور اس کی صحت یابی کے لیے بین المذاہب دعائیہ تقریب لاہور پریس کلب میں ہوئی۔ یہ تقریب URI پاکستان اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس تقریب میں مسیحی راہنماؤں میں سے فادر جیمز چنن ڈائریکٹر URI پاکستان، یوئیل بھٹی، ڈاکٹر مجید یبل نولکھا چرچ، فرانسس ندیم سینٹ انتھنی چرچ، ڈاکٹر منوہر چاند کرشنا مندر، پنڈت بھگت لال بالمک مندر، لاہور، سردار سرجیت سنگھ اور منہاج القرآن کے نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی، ناظم علماء کونسل سید فرحت شاہ اور ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ شرکاء نے قوم کی بیٹی کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور اس کی بہادری اور عظمت کو سلام پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top