اقبال امت کے مستقبل کے صورت گر ہیں : تجمل حسین انقلابی
نوجوان نسل کو اقبال آشنا کرنے کی ضرورت ہے
یوم اقبال کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کہا ہے کہ اقبال امت کے مستقبل کا صورت گر ہیں۔ نوجوان نسل کو اقبال آشنا کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کا نوجوان اقبال آشنا ہوجائے تو پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فکر اقبال کی ترجمان ہے اور ہم یہ فکر لیکر پاکستان کے ہر تعلیمی اداروں میں لے کر جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا فکر اقبال ڈاکٹر برہان احمد فاروقی کے ذریعہ سے مفکرِ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تک پہنچتی ہے جنہوں نے فکر اقبال کو زندہ نظام میں بدل کر تحریک کی شکل دی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فکر و عمل کا بیک وقت احاطہ کیا اور اپنے فکری نقوش کے عملی اطلاق کو ممکن بنانے کے لیے بے پناہ سعی کی۔ احیائی ضمانت کی حامل فکرِ انقلاب جسے قائدِ انقلاب نے منہاج القرآن کے دل آویز عنوان کے تحت ایک تحریک میں بدل دیا، ایک طویل تفکر اور جدوجہد کا حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا تصور دیا اس کی تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے دی، تکمیل کیلئے قوم ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دے۔ طلبہ کو تکمیل پاکستان کیلئے اسی جذبے کیساتھ کام کرنا ہوگا جو جذبہ تحریک پاکستان میں طلبہ نے دکھایا تھا۔ ان شاء اللہ 23 دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں طلبہ مینار پاکستان پر اسی جذبے کے تحت آئیں گے۔
تبصرہ