گوجر خان : یوم استقبالِ قائد کنونشن کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات

مورخہ 4 نومبر کو یومِ استقبال قائد کے سلسلے میں علی پلازہ گوجرخان میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن ہوا، جس کی صدرات امیرتحریک پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ چوہدری انار خان گوندل بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی پیر سید صدیق شاہ تھے۔ میزبانی کے فرائض صدر تحریک منہاج القرآن گوجر خان ڈاکٹر واجد مصطفوی، ناظم تحریک ریاست قادری، محمد شفیق اور شیخ عابد نے سر انجام دئیے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چو ہدری، پرنسپل راجہ خیام عباس، قاری محمد رضوان اور حافظ محمد سفیر نے شرکت کی۔ پروگرام میں 23 دسمبر یومِ استقبال قائد کنونشن میں محمد نعیم چوہدری کی طرف سے امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نےمنہاج القرآن گوجرخان کی ٹیم کو تحائف پیش کیے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پھر حیدری برادرن نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ ڈاکٹر واجد مصطفوی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم میں سے کچھ ایسے تحریکی کارکنان بھی ہیں جو تحریک کے ہر مشکل موڑ پر راہنمائی میں پیش پیش ہوتے ہیں اور مالی مشکلات کو حل کر دیتے ہیں۔ انہوں نے صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد نعیم چوہدری اور اُن کے والدحاجی محمد منیر چوہدری ہر وقت تحریک کے مشن کو فروغ دینے کے لیے تیار رہتے ہیں اور مالی تعاون کرتے ہیں۔ اُن کے خاندان کی خدمات تحریک کے لیے قابلِ ستائش ہیں۔

امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے محمد نعیم چوہدری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج بھی انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے لیے لیپ ٹاپ، تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے لیے پروجیکٹر اور MSM کے لیے نقدی اپنے والد حاجی محمد منیر کے ہاتھ روانہ کیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ محمد نعیم چوہدری جلد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے استقبال کے لیے پاکستان ہم سب کے درمیان ہوں گے۔

آخر میں انہوں نے محمد نعیم چوہدری کی طرف سے منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرخان کی صدر شکیلہ صاحبہ کو لیپ ٹاپ، ڈاکٹر واجد کو پروجیکٹر اور MSM گوجرخان کے صدرحافظ غلام مجتبی کو پانچ ہزار روپے نقدی پیش کیا اور حاضرین کو خوش خبری سنائی کہ محمد نعیم چوہدری نے شیخ الاسلام کے استقبال کے لیے لاہور کے لیے 5 بسیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے محمد نعیم چوہدری کے لیے دُعا کی کہ اللہ انہیں ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی طرح مشن سے وابستہ رہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top