منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام ماہانہ گوشہ درود کی محفل

تحریک منہاج القرآن کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ اس کے تمام مراکز میں ہر ماہ ایک دن ایسی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود وسلام پیش کیا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں مورخہ 03 نومبر2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس ) کے زیر اہتمام ماہانہ محفل منعقد ہوئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نور الامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد حاضرین مجلس نے مکمل یکسوئی کے ساتھ اجتماعی طور پر تسبیحات کے ذریعے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کے پھول نچھاور کئے۔ عمران گل تاسب اور زاہد محمود چشتی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔علامہ چودھری رازق حسین گجر نے (مسلمان کے مسلمان پر حقوق) کے عنوان سے احادیث مبارکہ کی روشنی میں گفتگو کی۔

پروگرام کے اختتام پر حاجی نعیم احمد جوڑا(ممبر مجلس مشاورت ) کی والدہ، زاہد محمود چشتی کے بڑے بھائی، راجہ رضوان کے بھائی اور جمیل احمد کی والد ہ محترمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور جملہ شرکاء محفل کو ضیافت کروائی گئی۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top