لاہور : ایم ایس ایم میڈیا سیل کا قیام

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی میڈیا سیل کا قیام 9 نومبر 2012ء کو اقبال ڈے کے موقع پر عمل میں لایا گیا، میڈیا سیل میں پاکستان بھر سے 25 ممبران کو شامل کیا گیا۔ میڈیا سیل کی افتتاحی میٹنگ 11 نومبر 2012 کو دن 12 بجے مرکزی آفس مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں لاہور کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں خصوصی طور پر عامر یوسف چوہدری ڈائریکٹر منہاج پروڈکشن شریک تھے جبکہ صدارت ڈائریکٹر میڈیا سیل رضی طاہر نے کی۔ میڈیا سیل کے مقاصد کے تعین کے ساتھ ساتھ مستقبل کی پلاننگ کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کے دوران ڈائریکٹر میڈیا سیل رضی طاہر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا میڈیا بالخصوص طلبہ اور بالعموم عوام الناس کی حقیقی آواز کی ترجمانی نہیں کررہا، میڈیا میں زیر بحث موضوعات غلام ذہنیت کو فروغ دے رہے ہیں، نظریہ پاکستان کے تشخص کو پامال کیا جارہا ہے ایسے میں ایم ایس ایم جہاں تعلیمی اداروں میں بیداری شعور و احساس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے وہاں ہم اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ طلبہ کے دل کی آواز میڈیا تک پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سیل سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بیداری شعور کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔

ایم ایس ایم میڈیا سیل میں رضی طاہر (ڈائریکٹر)، عتیق چوہدری (لاہور)، ذیشان علی(کراچی)، محمد قاسم مرزا (اسلام آباد)، ڈاکٹر فاروق ملک (ملتان)، عثمان بٹ (لاہور)، عاطف مصطفوی (لاہور)، زاہد اقبال (لاہور)، زوہیب مصطفوی (آزاد کشمیر)، حافظ عمیر (چکوال)، شفیع محمد قریشی (کراچی)، اویس احمد مغل (کراچی)، سعد سلمان خان (لاہور)، سید عزیر احمد ( کراچی )، بلال احمد (علی پور چھٹہ)، طاہر صدیق (اسلام آباد) ممبران شامل ہیں۔
ایم ایس ایم میڈیا سیل کے اعزازی ایڈوائزرز عامر یوسف چوہدری ڈائریکٹر منہاج پروڈکشن، عبدالستار منہاجین ڈائریکٹر MIB، فراز عالم اور عمران شوکت سیلز اینڈ مارکیٹنگ منہاج ٹی وی شامل ہیں۔
اجلاس میں سیکرٹری میڈیا لاہور عثمان بٹ، سیکرٹری انفارمیشن لاہور زاہد اقبا ل اور ٹائونز کے سیکرٹری انفارمیشن بھی شریک تھے۔ دریں اثناء مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان تجمل حسین انقلابی نے میڈیا سیل کے قیام پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے بریفنگ میں رضی طاہر نے شرکاء کو بتایا کہ ایم ایس ایم کا مرکزی پیج ٹوئٹر اور فیس بک پر موجود ہے، فیس بک پر فینز کی تعداد 4000سے زائد ہے۔ جس کو 23دسمبرتک20,000تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے جس کیلئے پیج پر خصوصی ایڈ دیا جائے گا۔ جو پورا مہینہ جاری رہے گا۔ ماڈولیٹرز، ایڈورٹائزرز کے ذرہع بھی ورک جاری ہے۔ مرکزی ویب سائٹ پر تمام خبروں کی کوریج موجود ہے۔

اس اجلاس میں اتفاق رائے سے درج ذیل فیصلے کیے گئے :

  • لاہور کے50افراد پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جائے گی، جس کیلئے لاہور کیبنٹ کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تاکہ وہ ایک ہفتے میں ٹاسک فورس مکمل کریں۔

  • 2 دسمبر 2012 کو جیل روڈ پر انسانی ہاتھوں کی چین بنائی جائے گی۔ اس میں لاہور بھر سے 500 سٹوڈنٹس شرکت کریں گے۔ فلوٹ پر ترانے چل رہے ہوں گے اور تمام افراد نے نظام بدلو جرسی پہنی ہوگی۔


ایم ایس ایم میڈیا سیل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top