سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کے لئے قربانیاں ہر مسلمان کے لئے مشعل راہ ہیں: علامہ مدثر اعوان

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر (ویانا، آسٹریا) کے ڈائریکٹر علامہ مدثر حسین اعوان نے مورخہ 09 نومبر 2012ء کو خطاب جمعہ میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت پر روشنی ڈالی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد خاص علامہ مدثراعوان نے اپنے دلکش انداز خطابت کے ساتھ قرآن وحدیث کی روشنی میں خلیفۃ المسلمین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کی سربلندی کے لئے دی گئی قربانیوں کا ذکر کرکے ہر مسلمان کو اخلاص کے ساتھ دین اسلام کی خدمت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا ایمان محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عبارت ہے۔ بیعت رضوان کے موقع پر حرم کعبہ میں کھڑے ہو کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر طواف نہ کر کے عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ملت کو بتا دیا کہ ایمان کا مرکز ومحور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ آج اگر مسلمان پھر سے عزت و وقاراور فلاح وکامیابی حاصل کرنا چاہیں تو ان عظیم صحابہ کرام جیسا ایمان اپنانا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top