منہاج القرآن انٹرنیشنل (کوروپی، یونان) کے زیر اہتمام محفل کا انعقاد

کوروپی(محمد امجد جان) منہاج القرآن انٹرنیشنل (کوروپی، یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 10 نومبر2012ء کو ہفتہ وار محفل منعقد ہوئی جس میں نقابت وتلاوت حافظ شاہد محمود نے کی۔ محمد احسن فوجی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل میں خصوصی خطاب منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے ناظم غلام مرتضیٰ قادری نے کہا۔ محفل میں کوروپی کی ایگزیکٹو کی طرف سے صدر امجد بٹ، ناظم خالد محمود قادری اور محمد آصف نے شرکت کی۔ ملکی ایگزیکٹو کی طرف سے صدر رانا محمد وقار خان، نائب صدر عامرعلی قادری، ناظم غلام مرتضیٰ قادری اور نائب ناظم و رابطہ ناظم چودھری محمد اسلم نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top