منہاج القرآن ویمن لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 11 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن مرکز لاکورنیو میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس کی نقابت کے فرائض مسز شمیم ظہور نے احسن انداز سے ادا کئے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صبرینہ طارق نے حاصل کی۔ حمد باری تعالیٰ مسز ممتاز قدیر نے پیش کی۔ علامہ اقبال کا حمدیہ کلام مسز مسرت جہاں منشاء اور مسز روبینہ اشرف نے پیش کیا۔ ثمرین اور ساتھیوں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور منقبت بحضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ پیش کی۔ نعتوں کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے مسز ستارہ مبین ملک (جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ، فرانس) صبا ارشد، لبنیٰ اور ساتھیوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

مسز زاہد اظہر نے 23 دسمبر کے حوالہ سے موٹیویشن دیتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے ہمیں اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے ہر قسم کاتعاون کرنا چاہیئے۔ مرکزی خطاب منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اللہ کا ولی ہم میں موجود ہوتا ہے ہم اس کی قدر نہیں کرتے مگر اس کے جانے کے بعد اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کرنے لگ جاتے ہیں اور اس کے مزار پرچادریں چڑھانا شروع کر دیتے ہیں۔ 23 دسمبر 2102ء کے حوالہ سے کہا کہ یہ وقت آرام کرنے کا نہیں بلکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں چلتے ہوئے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت ہے۔ اس لئے ہم سب کو اپنا بھر پور تعاون کرنا چاہیئے۔ دعا کے بعد تمام بہنوں کی لنگر غوثیہ سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top