منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے مرکز لاکورنیو پر اقبال ڈے ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 09 نومبر 2012ء کو لاکورنیو مرکز پر اقبال ڈے ملی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ فرانس کی تاریخ میں پہلی بار اقبال ڈے منایا گیا جس کا اعزاز منہاج القرآن کو حاصل ہوا۔

اقبال ڈے کے پروگرام میں کثیر تعداد میں پاکستانی مرد وخواتین نے شرکت کی، یہ پروگرام چینل 92 کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیاگیا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے پروگرام کی نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ منہاج نعت کونسل کے عامر اور محمد یٰسین نے علامہ اقبال کا حمدیہ کلام خودی کا سر نہاں پیش کیا۔ زاہد محمود چشتی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ محمد بلال بٹ، عامر نعیم اور محمد یٰسین نے کلام اقبال نہایت احسن انداز میں پیش کیا۔

عادل بٹ نے فرنچ میں علامہ اقبال اور خودی کے موضوع پر خوبصورتی سے اظہار خیال کیا۔ مرکزی خطاب امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کیا۔ آپ کے خطاب کا موضوع اقبال کا مرد قلندر تھا۔ انہوں نے اقبال کے کلام میں سے مرد قلندر کی خصوصیات بیان کیں اور کہا کہ اقبال جس مرد قلندر کی تلاش میں تھے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top