لیہ : انقلاب انگیز عوامی استقبال کے سلسلے میں پروجیکٹر پروگرام

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام چوک اعظم ضلع لیہ میں انقلاب انگیز عوامی استقبال کے سلسلے میں پروجیکٹر پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن چوک اعظم کے صدر چوہدری محمد شاہد نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو کرپٹ نظام انتخاب سے نجات دلانے کے لیے ملک بھر میں مہمات جاری ہیں، اسی سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستانی عوام کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان آنے کے لیے کال دی ہے۔ شیخ الاسلام کی اس کال پر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع لیہ سے نوجوانوں کا ایک قافلہ لے کر 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچیں گے۔ اسی سلسلے میں ضلع بھر میں وال چاکنگ کا کام بھی ملکمل کر لیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top