پاکستانی قوم کو اس کرپٹ اور ملک دشمن نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی : محمد ریاست قادری

موجودہ فرسودہ نظام انتخاب کے خلاف قوم کو بغاوت کرنا ہوگی، تبھی تبدیلی اس ملک کا مقدر بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم محمد ریاست قادری اور ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں رائج کرپٹ اور ملک دشمن نظام انتخاب نے 65 سال سے اس ملک کی 18، 19 کروڑ عوام کو تبدیلی سے محروم کر رکھا ہے۔ یہ نظام جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں اور بدمعاشوں کو تحفظ فراہم کرتا چلا آ رہا ہے، اب ہمیں اس نظام کو اُٹھا کر سمندر برد کرنا ہوگا اور قائداعظم محمدعلی جناح کے پاکستان کو بچانا ہوگا، اسی میں ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top