ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری کو اعلیٰ ترین اعزاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد
ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری کو جامعۃ الدول العربیۃ مصر نے لینگویج اینڈ لٹریچر کے شعبے سے شرف اولیٰ (Excellent) کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ سابق وائس چیئرمین فکیلٹی آف لینگویج اینڈ لٹریچر قاہرہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد حماسۃ عبداللطیف اور سابق چیئرمین شعبہ اردو جامعۃ الازہر الشریف پروفیسر ڈاکٹر ایھاب حفظی عزالعرب کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ ان کے شفوی امتحان کی تقریب 14 نومبر 2012ء بروز بدھ جامعۃ الدول العربیۃ مصر کے ہال میں منعقد ہوئی، ان کی تحقیق کا موضوع ’’اثر النحو العربی فی نحو الاردیۃ‘‘ تھا۔
اس موقع پر صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، لیکچرار الازہر یونیورسٹی ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری اور الازہر الشریف میں زیرتعلیم تمام منہاجینز نے ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری کو خصوصی مبارکباد دی۔
تبصرہ