راجن پور : امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم کا تنظیمی دورہ

قانون شکن حکمران طبقہ اور موجودہ نظام انتخاب کے باعث پاکستان کی ترقی و قانون کی حکمرانی ممکن نہیں، جاگیردار طبقہ عوام کے حقوق پامال کیے ہوئے ہے۔ پرامن انقلاب غریب لوگوں کی اور استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، پر امن انقلاب کے لیے ماورائے آئین کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، 23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زیر قیادت 50 لاکھ سے زائد افراد کا عوامی اجتماع پاکستان کے نظام کی تبدیلی اور انقلاب کا باعث بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر خواجہ احمد نواز انجم نے راجن پور کے ایک روزہ تنظیمی دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب امیر تحریک پنجاب شاکر خان مزاری، مرکزی جنرل سیکرٹری یوتھ محمد رفیق صدیقی، صدر طارق عزیز ملک، ناظم میڈیا عاشق بخاری و دیگر عہدیداران سعید گوپانگ، شاہد جمیل، پروفیسر جمیل الدین نصیری، طاہر فیضی، خالد بلال بھی موجود تھے۔ خواجہ احمد نواز انجم کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام جاگیر دار طبقہ کے مفاد میں ہے، جس سے عوام کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے حصول اور ظلم جبر و تشدد بد امنی، بے روزگاری، مہنگائی پر مبنی نظام کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top