صدر ایم ایس ایم کا دورہ گوجرہ

تجمل حسین انقلابی مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان نے مورخہ 15 نومبر 2012ء کو منڈی بہاؤالدین کی تحصیل گوجرہ کا دورہ کیا۔ سینکڑوں طلبہ نے جلوس کی شکل میں اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل گوجرہ کے صدر زوار حسین بھی تھے۔

صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ 23 دسمبر کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے خیبر تک اور چمن سے کشمیر تک کے طلبہ میں شعور بیدار  ہو رہا ہے بہت جلد اس ظالمانہ نظام کو سمندر برد کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top