مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ محض بیانات نہ دیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ OIC کے پاس اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے رہنے کا کوئی جواز نہیں، عالمی برادری کے غیر موثر اقدامات نے اسرائیلیوں کو ظلم و جبر کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی نمائندہ نام نہاد تنظیمات اس ظلم اور دہشت گردی پر کیوں خاموش ہیں؟ کیا فلسطین کے ننھے بچوں کا قتل عام کھلی دہشت گردی نہیں؟ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مشرق الوسطیٰ پر مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے اور نہ ہی جنگ کے خطرات کو ٹالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں طلبہ کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top