منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرخان کی تنظیم نو

منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے دفتر واقع ریلوے روڈ گوجرخان میں منہاج یوتھ لیگ گوجرخان کی تنظیم نو کی۔ جس میں متفقہ طور پر صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری کی موجودگی میں عہدیداران (صدر) ڈاکٹر ثاقب حسین، (سینئر نائب صدر) محمد وسیم، (سیکرٹری جنرل) محمد عمرفاروق، (ڈپٹی سیکرٹری جنرل) ارسلان رشید، (سیکرٹری دعوت) طارق محمود فاضلی، (سیکرٹری تربیت ) حافظ آصف علی، (سیکرٹری فنانس) ڈاکٹر زمرد خان، (سیکرٹری انفارمیشن) علی اصغر، (سیکرٹری آفس افیئرز) چوہدری تنویر، (سیکرٹری سپورٹس) راجہ عدیل، (سیکرٹری ویلفیئر) عمران علی منتخب کئے گئے۔ بعد ازاں عہدیداران سے حلف بھی لیا گیا۔ تقریب کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ امیر تحریک منہاج القرآن گوجرخان نے کی۔ دُعا کے بعد تقریب کا اختتام کیا گیا۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی
(ناظم میڈیا TMQ گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top