کھاریاں: تنظیمی اجلاس برائے عوامی استقبال

تحریک منہاج القرآن کھاریاں کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس صدر تحریک منہاج القرآن سلطان غنی اور ناظم میاں قمر محمود کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس کا مقصد کارکنان تحریک منہاج القرآن کو پاکستان میں رائج بدترین اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دینے کے ساتھ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ پروگرام کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرنا اور اس پروگرام کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کھاریاں کے تمام فورمز سے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top